• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان کے شہر کوریاما میں ایک ریستوران میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

جاپان کے صوبے فوکوشیما کے شہر کوریاما میں دھماکے کے باعث ریستوران تباہ ہوگیا،افسوس ناک واقعے میں 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ریستوان کے قریب بہت سے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ریسیکو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریستوران میں 6 پروپین گیس کے غبارے رکھے گئے تھے اور یہ حادثہ ان میں گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریستوران رواں سال اپریل سے بند تھا اور اسے گزشتہ ہفتے ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔

تازہ ترین