• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے 40برس بیت گئے


برِ صغیر کے نامور گلوکار محمد رفیع کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جن پر موسیقی ناز کرتی ہے، اس عظیم گلوکار کو ہم سے بچھڑے 40برس بیت گئے مگر ان کی آواز آج بھی ہرطرف سُر بکھیر رہی ہے۔

رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے اپنے سفر کی ابتداء کی جن کا پہلا فلمی گانا زینت بیگم کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

رفیع کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب موسیقار اعظم نوشاد نے فلم"بیجو باؤرا" انہیں اپنی آواز میں جادو جگانے کا موقع فراہم کیا جس کے بعد تمام نغمے سپر ہٹ ہوئے۔

محمدرفیع کو کلاسیکی سے شوخ و چنچل ہر طرح کے گیت گانے میں مہارت حاصل تھی۔

دلوں پر راج کرنے والے رفیع نے نہ صرف اردو اور ہندی بلکہ میراٹھی، گجراتی، بنگالی اور تامل کے علاوہ کئی زبانوں میں بھی ہزاروں گیت گائے اور 31 جولائی 1980کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

تازہ ترین