• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CTD نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا


راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دس سے پندرہ کلو وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا، بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا ۔

تازہ ترین