• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا اور آغا کا عید اسپیشل ڈرامہ دیکھنا مت بھولیے گا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ حنا الطاف نےسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس عید پر اُن کا اور اداکار آغا علی کا عید اسپیشل ڈرامہ دیکھنا مت بھولیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا الطاف نے اپنے اکاؤنٹ پر گزشتہ روز جیسی ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے ’سپر ٹریٹ‘ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتائی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی اور اپنے شوہر اداکار آغا علی کی ایک رقص کرتے تصویر شیئر کی ہے، جس میں سینئر اداکارہ حنا بیات بھی نظر آرہی ہیں، یہ تصویر نئے شادی شدہ جوڑے کے عید الاالضحیٰ پر مبنی ڈرامے’تیرے پیار میں‘ کا پوسٹر ہے۔


اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’دیکھنا مت بھولیئے گا۔‘

حنا الطاف کی جانب سے شیئر کیے گئے ڈرامے کے پوسٹر میں مزید لکھا ہے کہ یہ عید اسپیشل ڈرامہ’تیرے پیار میں‘ عید الالضحیٰ کے پہلے روز یعنی ہفتے کو شام ساڑھے 7 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حنا اطاف نے اپنی گرشتہ روز کی جانے والی پوسٹ میں ڈرامے کی پوسٹر کی آدھی تصویر شیئر کی تھی، انہوں نے ڈرامےکا کوئی ذکر نہیں کیا تھا، تاہم آج انہوں نے پوری تصویر کے ساتھ ڈرامے کی دیگر معلومات بھی فراہم کی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا ذکر کیا تھا جس سے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ شاید یہ ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ کا ہوگا کیونکہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا مشترکا پروڈیکشن ہاؤس ہے جن کے زیادہ تر ڈرامہ سیریلز جیو انٹرٹینمنٹ کے لیے ہوتے ہیں۔


یادرہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’دل گمشدہ‘ میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین