• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نے متھن کو اپنا پہلا ’کرش‘ قرار دیدیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بھارتی ورسٹائل اداکار متھن چکرورتی کو اپنا پہلا ’کرش‘ قرار دے دیا ہے۔

منفرد انگریزی اور رنگین مزاجی سے بھرپور سوشل میڈیا پیغامات کی وجہ سے خبروں کی دُنیا میں سب سے آگے رہنے والی اسکینڈل کوئین میرا نے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار متھن چکرورتی کی ایک تصویر پوسٹ کی، میرا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر متھن کے جوانی کے دنوں کی ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے میرا نے لکھا کہ ’متھن چکرورتی میرے سب سے پسندیدہ اداکار ہونے کے ساتھ ہی میرے بچپن کے پہلے پیار بھی ہیں۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’متھن اُن کے پہلے اور حقیقی شوہر ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: میرا کی درخواست منظور، 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی

اس کے علاوہ میرا نے انسٹاگرام پر متھن کی دیگر یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں اور اُن تصاویر کے کیپشن میں بھی اُنہوں نے بھارتی اداکار کو اپنا پہلا پیار قرار دیا۔

View this post on Instagram

Payla payar ️ isq. Nazzzarehhaaa Isq maqsad.

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی گئی تھی۔

میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈی ایچ اے میں اپنا گھر ہے اورخاندان کے 7 افراد ہیں جن کی کفالت بھی ذمے ہے۔

تازہ ترین