آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریشم کا بہترین دوست کون ہے؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم اور اداکار احسن خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے دور دور رہنے والی ماضی کی معروف اداکارہ ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے بہترین دوست اور نامور اداکار احسن خان بھی موجود ہیں۔


تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ریشم نے دوست کے حوالے سے انگریزی کا ایک مشہور قول لکھا:

ایک دوست وہ ہے جو آپ کے ٹوٹے ہوئے باڑ کو دیکھتا ہے اور آپ کے باغ میں پھولوں کی تعریف کرتا ہے

اس قول کا مطلب یہ ہےکہ سچا دوست وہی ہے جو ہر اچھے بُرے وقت میں آپ کے ساتھ ہو، جو آ پ کی دولت یا غربت دیکھ کر آپ سے دوستی نہیں کرتا بلکہ آپ کا اخلاق اور نیک نیت دیکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔

ریشم نے احسن خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس دوست کے ساتھ بہت اچھا وقت گُزرا اور میری دُعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہو۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ریشم نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

ریشم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اور احمد شہزاد دونوں سڑک کی فٹ پاتھ پر بیٹھے نظر آرہےتھے جبکہ اداکارہ نے اپنی اور احمد شہزاد کی ایک تصویر پر ’فرینڈز ‘ یعنی دوستوں والا ایموجی بھی لگایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید