• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم اور ٹیم مبارکباد کی مستحق، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق قانون سازی قیام امن کی کوششوں کی مثال ہے، بلوں کی منظوری سے پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس منظرنامے سے فضل الرحمان اور اپوزیشن کو عقل آجانی چاہیے، فضل الرحمان کی شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ملانے کی جدوجہد پر پہلے ہی پانی پھرچکا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا، دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی ناکام کوشش پاکستانی عوام نے دیکھی ۔

اُن کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان بھی عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ایک بار پھر تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اس نام نہاد تحریک کا حشر بھی سابقہ تحریکوں سے مختلف نہیں ہو گا۔ 

تازہ ترین