• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی، آئیسکو

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ریجن بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

سی ای او آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1100 سے زائد فیڈرز، 103 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی ترسیل کی مانیٹرنگ کی جائے گی ، 126 سے زائد کمپلینٹ دفاترمیں شکایات کے فوری ازالے کے لیے 24 گھنٹے اسٹاف الرٹ رہے گا۔

شاہد اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ دفاتر کو اضافی میٹرز، کیبلز اور ٹرانسفارمرز فراہم کردیئے گئے ہیں۔

سی ای او آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بجلی کی تنصیبات کے نزدیک ہرگزنہ پھینکیں۔

تازہ ترین