• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 11555 کورونا ٹیسٹ ہوئے، 489 نئے مریضوں سامنے آئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11555 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں صوبےمیں 489 مزید نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 11مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2220 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 110738 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اب تک 760036 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اس وقت کورونا کے 8081 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 7593 مریض گھروں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں ہیں۔ کورونا کے 476 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کورونا سے بیمار 65 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ جبکہ 320 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 489  نئے کیسوں میں سے 244  کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہے۔

کراچی ضلع جنوبی 99، غربی 34، شرقی37، کورنگی 36، ضلع وسطی 32 اور ملیر سے 6 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں صورتحال کچھ اس طرح ہے۔ سکھر 23، گھوٹکی 20،  حیدرآباد 15، ٹنڈو الہ یار 15، نوشہروفیروز 15، عمر کوٹ15، بدین 12، قمبر 9، مٹیاری 10، دادو8، ٹھٹھہ 8، لاڑکانہ 7، سجاول 7، شکارپور6، شہید بے نظیر آباد 5، ٹنڈو محمد خان5، میر پور خاص 3، سانگھڑ3، جیکب آباد 3 اور جامشورو میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید پر ایس او پیز پرخاص طورپرعمل کریں۔ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے لوگوں  کو بھی محفوظ رکھیں۔

تازہ ترین