• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد انتقال کرگئے، محکمہ صحت

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1199 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے 98 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 56 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سےمتاثرہ 179 مریض صحت یاب ہوئے، جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 28 ہزار 629 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 825 ہوگئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے 2 افراد انتقال کرگئے، شہر میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 572 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین