• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ ٹریجڈی کوئین مینا کماری کی 88ویں سالگرہ

بھارتی سینما اسکرین پر طویل عرصے تک راج کرنے والی ٹریجڈی کوئین اور ساحرہ اداکارہ مینا کماری کے چاہنے والے آج اُن کی 88ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

اپنی لازوال اداکاری سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والی مینا کماری یکم اگست 1932کو ممبئی میں پیدا ہوئیں، جن کا حقیقی نام ’ماہ جبین بانو‘ تھا تاہم فلم انڈسٹری میں انہیں مینا کماری کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔

نہایت کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی مینا کماری طویل عرصے تک ہندوستانی سنیما پر چھائی رہیں اور اپنے 33 سالہ فنی کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پری نیت، کاجل، پھول اور پتھر، دل ایک مندر، آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

مینا کماری نے 60 کی دہائی میں مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی۔

مینا کماری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ بالی ووڈ کی پہلی ہیروئن ہیں جن کو پہلا فلم فیئر ایوارڈ 1952 کی ہٹ فلم ’بیجو باورا‘ پر ملا۔

فروری 1972 میں فلم پاکیزہ کی ریلیز کے دو ماہ بعد ہی مینا کماری جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئیں اور 31 مارچ 1972 کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

مینا کماری اپنی باکمال اور بے مثال اداکاری کی وجہ سے آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

تازہ ترین