ہیکرز کی امریکا کی مختلف ریاستوں میں فیول اسٹوریج ٹینکوں کی ریڈنگ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر حملوں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق ہیکروں نے خودکار ٹینک گیج سسٹم میں چھیڑ چھاڑ کی جس سے ٹینکوں میں ایندھن کی ریڈنگ غلط دکھائی دینے لگی۔
امریکی حکام کو شبہ ہے کہ سائبر حملوں کے پیچھے ایرانی ہیکرز ہیں، ایف بی آئی نے اس بارے میں رائے دینے سے انکار کیا ہے۔