• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی انگلینڈ میں عید، سرفراز کی امامت میں نماز ادا کی

پاکستانی کرکٹرز کی انگلینڈ میں عید، سرفراز کی امامت میں نماز ادا کی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی ہے۔قومی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں سابق کپتان سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید الاضحی ادا کی، سرفراز احمد نے خطبہ بھی دیا،واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو آرام کرے گی جبکہ قومی کرکٹرز اتوار کوڈربی سے مانچسٹر پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں سے پاکستان میں مقیم ان اہل خانہ نے فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

تازہ ترین