• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کا بلدیاتی اختیارات کیلئے عدالت جانیکا اعلان

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کیلئے عدالت جانے کا اعلان کرتے کہا ہے کہ سندھ میں تھانے اور کچرا کنڈیاں سب بکتے ہیں، یہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں اس لیے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے لیے عدالت جاؤں گا۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ سال 160 ملی میٹر بارش ہوئی تھی‘سرمایہ داروں نے کروڑوں روپے صفائی کے لیے چندہ دیا تھا‘گزشتہ ہم نے نالے صاف کرائے تھے اس لیے سڑکوں پرپانی جمع نہیں ہوا‘کراچی میں این ڈی ایم اے بھیجنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک مرتبہ کراچی صاف کر کے انہیں دیں گے، اللہ کرے یہ سنبھال لیں۔علی زیدی نے کہاکہ ہم آئین کی دفعہ 140اے کے تحت عدالت جا رہے ہیں تاکہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات کا مسئلہ حل ہو۔سعید غنی کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لیے کراچی آیا ہوں اور چنیسر گوٹھ کا دورہ کروں گا، سندھ میں متوازی حکومت بنانے نہیں بس کراچی کی مدد کے لیے آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول کے بیرون ملک ڈیڑھ ارب کا حساب لیں گے کہ کہاں سے آیا ہے؟۔

تازہ ترین