• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 3.86، ڈیزل 5، مٹی کا تیل 5.97 روپے فی لٹر مہنگا

پٹرول 3.86، ڈیزل 5، مٹی کا تیل 5.97 روپے فی لٹر مہنگا


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے ماہ اگست کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پٹرول کی قیمت میں 3روپے 86 روپے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹر ، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے فی لٹر اور لائیٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 100روپے 11 پیسے فی لٹر سے بڑھ کر 103 روپے 97 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101روپے 46 پیسے فی لٹر سے بڑھ کر 106روپے46پیسے فی لٹر ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 32 پیسے فی لٹر سے بڑھ کر 65روپے29پیسے فی لٹر اور لائیٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 56روپے 24 پیسے سے بڑھ کر62روپے 86پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگیا ہے وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین