• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اپنی وصیت لے آؤں گا، بلاول بھی لے کر آئیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ میں اپنی وصیت لے آؤں گا، بلاول اپنی وصیت بھی لے آئیں جس کے ذریعے انہیں چیئرمین شپ ملی۔انہوں نے بلاول کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ملک میں رہے ہیں اور نہ قوانین کا پتا ہے، منتخب لوگوں کو اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہوتے ہیں، ان کی بیوی کے نام ایک جائیداد ہے جو انہیں والد کی طرف سے ملی، پارلیمنٹ میں بلاول کودعوت دوں گاآئیں اوربات کریں، میں اپنی 7نسلوں کی وضاحت دوں گااوربلاول بھی دیں، بلاول بھٹو بھی اپنی 7نسلوں کاحساب کتاب دستاویزات کیساتھ دیں، نیب کی گرفتاری اورضمانت کے قانون پرکنفیوژن پھیلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون سپریم کورٹ کی اسکروٹنی سے گزر چکا ہے، نیب کی 90 دن کی حراست قوم کوگمراہ کرنے کیلئے کی جاتی ہے، نیب کے قانون میں کوئی خرابی نہیں ہے ۔مشیر داخلہ نے کہاکہ پریکٹس میں خرابی ہوسکتی ہے نیب قانون میں خرابی نہیں ہے، اپوزیشن نے جو ترامیم دیں وہ سب اپنی ذات کیلئے ہیں، اپوزیشن کی ترامیم مان لی جائیں توزرداری کاکیس ختم ہوجائیگا۔
تازہ ترین