سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )لاری اڈا سیالکوٹ میں منگل کے روز کسی بھی ممکنہ دہشت کردی سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں جن میں ریسکیو1122،سول ڈیفنس ،سی ٹی ڈی اورضلعی پولیس نے حصہ لیا۔سب سے پہلے فرضی دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے ان پر قابوپایا اور سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے کسی بھی ممکنہ دھماکہ خیز مواد کو جائے وقوعہ سے ہٹایا اور ریسکیوکے لئے گرین سکنل دیا کہ ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو ٹیم کی قیادت کی جبکہ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال بھی موقع پر موجود رہے۔