• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج،ڈبلیو ڈبلیو ایف کی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ سے علیحدگی

مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ماحولیاتی تحفظ کے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف نے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ میں اپنی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے جانوروں سے بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔، ایک شہری کی درخواست پر شیر اور شیرنی کی ہلاکت کیخلاف اینیمل ایکٹ کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 افراد نے شیر اور شیرنی پر آگ جلا کر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہو گئے، اس اقدام سے پاکستان نایاب جانوروں سے محروم ہو گیا، قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین