• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے دوران منفی سیاست کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی، عثمان بزدار

کورونا کے دوران منفی سیاست کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی، عثمان بزدار 


لاہور (اے پی پی )وزیرراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا وباءکے دوران منفی سیاست کرنے والوںکو منہ کی کھانا پڑی لہٰذا اس ہزیمت کے بعد کورونا پرپوائنٹ سکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنمائوںکو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے- انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی اور اسمارٹ لاک ڈائون کے باعث کورونا وباءکا پھیلائو روکنے میں مدد ملی ہے اور عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے-

تازہ ترین