• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو جینے کا حق دو، ہمیں این آر او نہیں چاہیے، احسن اقبال

عوام کو جینے کا حق دو، ہمیں این آر او نہیں چاہیے، احسن اقبال 


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فیٹف کا نام لیکر ایسا کالا قانون نافذ کر رہی تھی جو نیب سے بھی خطرناک قانون تھا، حکومت کی فیٹف پر چوری پکڑی گئی جس پر ان کو تکلیف ہے،حکومت کا ہر قانون نواز شریف، اسحاق ڈار اور سیاسی مخالفین کو سامنے رکھ کر بنایا جاتا ہے چاہے اس سے ملک کا نقصان ہو جائے، نیب کے قانون پر حکومت کو بلیک میل نہیں کیا۔

عید کے بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں پھر آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کی جائینگی،حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات پر کچھ نہ کرنے اور کلبھوشن کی وکیل بننے پر قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

عوام کو جینے کا حق دو، ہمیں این آر او نہیں چاہیے۔ان خیالات کااظہاراحسن اقبال نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے قوم کے سامنے گمراہ کن گفتگو کی، وزرا اور مشیر کنفیوثرن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین