• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن کی تحقیقات کرے، چیئرمین کا خط

ایف آئی اے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن کی تحقیقات کرے، چیئرمین کا خط 


کراچی(ٹی وی رپورٹ)عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کرنے والے ادارے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین نے اپنے ہی ادارے میں لوٹ مار کے الزامات لگا دیئے، ایف آئی اے کو انکوائری کے لئے خط بھی لکھ دیا اور کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر جولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران ہونیوالی سیلز کی انکوائری کی جائے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے چیئرمین ذوالقرنین خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن کی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں خریداری، خورد برد اور خلاف ضابطہ تعیناتیوں کی تحقیقات کرے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے استعمال اور اس کی مانیٹرنگ کی بھی تحقیقات کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سستی چینی خریدنے کے باوجود گودام سے نہ اٹھائی۔ خط کے متن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی طرف سے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 2 لاکھ ٹن گندم کی انکوائری کی جائے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت دال، گھی، آئل اور چاول کی خریداری کی تحقیقات کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹورز پرجولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران فروخت کی انکوائری کی جائے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بغیر2606 عارضی ملازمین رمضان کے دوران تعینات کئے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے نئے اسٹورز کھولنے کیلئے بورڈ کو بزنس پلان شیئرنہیں کیا گیا۔

تازہ ترین