کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر علاقوں میںجمعه کو موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم بارکھان ، زیارت،موسیٰ خیل ،قلات، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39، بارکھان34،دالبندین45، گوادر35، قلات33، خضدار37،لسبیلہ39، نوکنڈی45، سبی45، تربت 41،ژوب36اور زیارت میں 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیالسبیلہ 05 اور ژوب میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ہفتہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔