آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کی ہوائی فائرنگ

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علاقہ مکینوں اور پولیس میں تکرار، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو منتشر کردیا۔

جوہر آباد میں پولیس نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر قربانی کرنے پر علاقہ مکینوں کو روکا تو پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔

اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا اور لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں گلی کوچوں میں قربانی کرنے پر پابندی

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے پولیس پر چھریاں تان لیں تھیں جس پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق تمام زیر حراست افراد کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سیدناصر حسین شاہ کہا تھا کہ اس مرتبہ گلی کوچوں میں قربانی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


قومی خبریں سے مزید