• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران پر امریکی فوج کے زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا کیونکہ امریکا جانتا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام امریکی فوج کے لیے تباہ کن ہو گا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیرِ اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکیوں کی انتہائی خفیہ ملاقاتوں میں بھی زمینی حملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صرف میڈیا پروپیگنڈے میں ہی یہ بات کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیا تو ان کے ساتھ کیا ہو گا۔

محمد رضا نقدی کا کہنا ہے کہ زمینی حملے کے بعد اتنے امریکی فوجی گرفتار ہو جائیں گے کہ امریکا کو ہتھیار ڈالنا پڑیں گے۔

مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسدارانِ انقلاب فورس نے کہا ہے کہ عراق اور افغانستان کے زمینی فوجی آپریشنز میں امریکا کے تقریباً 7 ٹریلین ڈالرز خرچ ہوئے اور پھر بھی عراق، افغان جنگوں میں امریکا کو بالآخر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید