مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے لئے ایثار و قربانی ہی آج کے دن کا پیغام ہے۔
لاہور میں شہبازشریف نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ آج کا دن حضرت ابراہیم اورحضرت اسماعیل کو یاد کرنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں قربانی کے حقیقی فلسفے اور مقصد کی یاد دلاتا ہے۔
نون لیگ کے صدر نے عوام سے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کےدن ہم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں بہنوں سے بھی یکجہتی کرتے ہیں۔