آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور: عید الاضحی کے پہلے دن گندگی کے ڈھیر مزید بڑھ گئے

لاہور میں عید الاضحی کے پہلے دن جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مزید بڑھ گئے، صبح کے وقت ہونیوالی بارش نے فضا مزید تعفن زدہ کر دی۔

ریلوے کیرج شاپ، باجا لائن، گڑھی شاہو کے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جبکہ سنگھ پورہ منڈی اور اطراف میں جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں۔

شہریوں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں اور گلیوں میں پھینک دی گئیں، عید کے پہلے روز ہی ضلعی انتظامیہ کا عملہ غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بیگز نہیں ملے، آلائشیں گھروں سے باہر پھینکنے پر مجبور ہیں۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈلبلیو ایم سی) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی کے ساتھ آلائشیں بھی ٹھکانے لگارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید