• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسچین ٹرنر کی پاکستانیوں کو اردو میں عید کی مبارکباد


برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان میں عید الاضحیٰ منانے والوں کیلئے اردو میں عید مبارک کا پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک منٹ اور 8 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

کرسچین ٹرنر نے کہا کہ یہ عید ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے اور ہم سب نے بھی کورونا کے دوران بہت کچھ قربان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے کھیلوں کو قربان کیا ہے، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز بہت اہم ہے، ہم چھکا لگا کر عالمی وبا کو ہرا دیں گے، ہم نے اپنوں سے دوری کی بھی قربانی دی ہے۔

کرسچین ٹرنر نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ کورونا کی وجہ سے پورا پاکستان نہیں گھوما، ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں، بڑی عید پر بڑی حفاظت ضروری ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ خوشی سے بتانا چاہتا ہوں برٹش ایئرویز پاکستان کے لیے دوبارہ سے اپنی پروازیں شروع کر رہی ہے، یہ پاک برطانیہ دوستی کا اظہار ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں۔

تازہ ترین