بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبے میں 2 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کانگووائرس کےدونوں مریضوں کو لورالائی سے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دوسرے کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک مریض پہلےسےداخل ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق داخل تینوں مریضوں کو ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔