• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ کو عید کی سب سے خاص بات کیا لگتی ہے؟

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہیں عید میں عید مبارک کہنا بے حد پسند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’مجھے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید مبارک کہنا بہت پسند ہے۔‘ لیکن اداکارہ نے مبارک کو عام طور پر لکھے جانے والے مبارک سے الگ لکھا اور وہ کچھ اس طرح ہے کہ مبارک کو تھوڑا کھینچ کر بولا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہر کیف یہ تو میرے اپنے احساسات تھے، لیکن دنیا بھر میں عید منانے والوں کو میری طرف سے عید کی بہت مبارک ہو۔‘

اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’دوسروں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ایک دوسرے سے غیرمشروط محبت کریں۔‘

تازہ ترین