• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے موقع پر لوگوں کے ساتھ مہربانی کا برتاؤ رکھیں: بابر اعظم


قومی کرکٹ تیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ان تمام لوگوں کے ساتھ اضافی مہربانی کریں جو ان لمحات کو خوشی سے منا نہیں سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈربی میں موجود بابر اعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو عید کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سنتِ ابراہیمی ہمارے لئے رہنمائی، روشنی اور سیدھی راہ کا سبب بنے۔

کپتان نے کہا کہ ان لمحات میں ان لوگوں کے ساتھ اضافی مہربانی کریں جو یہ لمحات منا نہیں سکتے۔

بابر اعظم نے اپنے عید کے پیغام میں تمام عالمِ اسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین