آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہر کے ہر کونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی شہر کے ہر کونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم اے آج صبح سے اچھا کام کر رہی، سید ناصر شوہ نے ایس ایس ڈبلیو ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی صفائی یقینی بنائی جائے، مجھے صبح سے شام تک آلائشیں اٹھانے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے لیے چا ہیے۔

سید ناصر شاہ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایم سیز اپنے علائقوں میں آلائشین اٹھانے کے بعد اسپرے کرے اور جراثیم کش پاؤڈر  بھی چھڑکیں۔

قومی خبریں سے مزید