• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے، آرمی چیف



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پرکھوئی رٹہ سیکٹرکا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری، جبکہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کےحوصلےاور عزم کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےکنٹرول لائن پر آپریشنل تیاریوں اور مسلسل موثر نگرانی پر جوانوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری تمام مشکلات کے باوجود استصواب رائے کے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، ہم خطے اور ملک کو غیرمستحکم کرنےکی دشمن کی سازشوں سے آگاہ ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مکمل تیار اور ایسی سازشوں کو ناکام بنانےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہ عیدالاضحیٰ غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے، جبکہ قربانی کےجذبےکو فوجی جوان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی تھے جبکہ آرمی چیف نے این آئی سی، این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کیا۔

تازہ ترین