• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آلائشیں اُٹھانے کیلئے 67 کلیکشن پوائنٹس قائم


کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کے لیے کلیشن پوائنٹس بنانے کے باوجود سڑکوں پر آلائیشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت شہر قائد میں 67 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے تھے۔

شہریوں نے ان پوائنٹس کو نظر انداز کردیا اور شہر میں جگہ جگہ آلائیشیں بکھری ہوئی دکھائی دیں۔

کورونا کی وباء کے دوران سنت ابراہیمی کی تکمیل کو بخوبی سرانجام دینے کے لئے سندھ حکومت نے ہر یونین کونسل میں قربانی کی جگہ مختص کی، لیکن انتظامیہ اس پر عمل کرانے میں ناکام رہی۔

شہریوں نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی مرضی کے مطابق جہاں دل چاہا قربانی کی اور آلائشیں پھینک دیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی آلائشیں سڑکوں اور گلی محلوں میں موجود ہیں۔

دوسری جانب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے پہلے روز اٹھ ہزار 933 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔

تازہ ترین