لاہور کی سیشن کورٹ نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت این سی سی نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگی۔
جس کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی۔