پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان آج کل اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
لائبہ خان نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دعائے خیر اور نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
اب ان کے نکاح کے خوبصورت فوٹو شوٹ کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائبہ خان نے اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر سنہرے رنگ کے تلے اور شیشے کی کڑھائی والی سفید رنگ کی انارکلی جب کہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کی سادہ شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیا۔
وہ انارکلی میں گھنگھریالی لٹوں اور بندھے بالوں کے ساتھ روایتی میچنگ جیولری پہنے بہت ہی دلکش لگ رہی ہیں۔
لائبہ خان اور ان کے دولہا ویڈیوز میں نکاح کے فوٹو شوٹ کے لیے مختلف پوز دیتے نظر آ رہے ہیں لیکن ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کے چہرے کو پھولوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے چھپا دیا گیا ہے۔