• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مقبول ترین اینیمیٹڈ فلم دی ’ڈونکی کنگ‘ کے جیو انٹرٹینمنٹ پر شاندار پریمئیر نے شہریوں کا عید کا پہلا دن یادگار بنا دیا۔ بچے بڑے سبھی ایک ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھتے رہے ۔

جیو کی ہر دلعزیز پیش کش دی ’ڈونکی کنگ‘ عید پر اپنے فینز کا پہلا دن پرلطف بنانے کے لئے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی گئی۔ گھروں پر لوگ دی ڈونکی کنگ کا پریمئیر ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر بہت خوش دکھائی دیئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جتنی بار دیکھو، یہ فلم ہر بار نئی لگتی ہے۔ فیملیز کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز ڈونکی کنگ کو ٹی وی کی زینت بنانے پر جیو کے شکر گزار ہیں۔

عید الفطر پر جیو پر نشر کی گئی اس فلم کو چھوٹی اسکرین پر بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔ عوام کے بے حد اصرار پر اسے دوبارہ اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی جیو پر نشر کیا گیا۔

ڈونکی کنگ نے باکس آفس پر 25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ’ڈونکی کنگ‘ کی وڈیو، ٹریلر اور پروموشنل وڈیوز 12 کروڑ سے زیادہ بار دیکھی گئیں۔

تازہ ترین