• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عید کے روز حادثات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی میں عید کے روز ہاکس بے روڈ، دو دریا اور ناظم آباد میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے میں ٹھنڈی سڑک کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دو دریا کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت 23 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ڈرائیور کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی: تیز ہوا، بارش، کرنٹ و دیگر حادثات میں 5 بچوں سمیت 9 جاں بحق

ادھر ناظم آباد کی مجاہد کالونی میں 14 سالہ لڑکا گھر کی چھت سے گرکر جاں بحق ہو گیا۔

چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین