• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خالد بٹ نے مزاحیہ انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب مداحوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ، اسکرین رائٹر اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ کی تخلیقی صلاحیتوں سے تو ہر کوئی واقف ہے مگر اُن کی مزاح کی حس بھی کسی سے کم نہیں ہے۔

جہاں عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے سب ہی فنکار اپنی خوب سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کر رہے ہیں اور داد وصول کر رہے ہیں وہیں عثمان خالد بٹ نے بھی عید پر لی گئی اپنی دو تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں ۔

عثمان کی ایک تصویر شدید خراب اور ہلی ہوئی آئی ہے جبکہ دوسری میں اُن کا چہرہ پھر بھی کچھ بہتر نظر آ رہا ہے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے عثمان نے لکھا نے ’بیشتر پاکستانی اداکاروں کی عید کی تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے وہ انہوں نے غیر ملکی جریدے ووگ ایڈیٹوریل کے لیے بنائی ہوں۔‘

عثمان نے اپنی تصویروں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ جب کہ میری تصویریں ایسی آرہی ہیں، ‘ انہوں نے اپنی ایک تصویر کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جب بھی وہ دروازے کی گھنٹی سنتے ہیں توایسے نظر آ تے ہیں۔‘

عثمان خالد بٹ کی یہ دونوں تصاویر مداحوں کو خب بھائیں اور انہوں نے عثمان خالد بٹ کے اس انداز کو خوب سراہا اور تعریف کی ۔

تازہ ترین