• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1 شخص جاں بحق

پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کے چک 22 کے قریب ایک کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 1شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: برطانیہ میں موٹر سائیکل اور کار کا خطرناک حادثہ

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

تازہ ترین