آپ آف لائن ہیں
پیر12؍ذی الحج 1441ھ 3 اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاقی حکومت کی نااہلی ہر فیلڈ میں سامنے آچکی ہے، ناصر شاہ

صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی ہر فیلڈ میں سامنے آچکی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی ہر فیلڈ میں سامنے آچکی ہے ، کورونا ابھی آیا ہے، پولیو سالوں سے چلتا آ رہا ہے اس کے باوجود مہم چلانی پڑتی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ٹیسٹ کم ہوئے ہیں، ٹیسٹ کم کرکے صرف مشتبہ مریضوں کےٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دعا ہے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو اور معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عید پر ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا، اندیشہ ہے دوبارہ کیسز بڑھیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے بات چل رہی ہے، این سی او سی سے رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید