• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں صفائی ستھرائی کے بروقت اقدامات کیے گئے: فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ صفائی کےلیےآپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کےبروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں93500 ٹن آلائشیں اٹھانے کے لیے عملہ کام کر رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام شہروں کی یونین کونسلوں میں صفائی کیلئےخصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں، آلائشوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی بیگز تقسیم کیے ہیں۔

فیاض چوہان نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 1.7 ملین بیگز تقسیم کیے گئے، صفائی ستھرائی کا تمام آپریشن مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین