• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور ایکشن کمیٹی گوجرانوالہ کا اجلاس، یوم مئی پرجلسہ اورمرکزی جلوس نکالا جائے گا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) یوم مئی جوش و جذبہ و شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ یکم مئی کو شیرانوالہ باغ میں محنت کشوں کا بڑا عوامی جلسہ عام اور مرکزی جلوس نکالا جائے گا ۔اس کا فیصلہ لیاقت باغ میں  مزدور ایکشن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ کے مرکزی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مزدور قائد حاجی نصیرالدین ہمایوں ملک نے کی جبکہ اجلاس سے ضلع بھر سے آئے ہوئے  مزدور رہنماؤں چوہدری غلام رسول وڑائچ ،ماسٹر محمد اکرم ،چوہدری شبیر احمد،صاحبزادہ محمد سعید حاتم،صاحبزادہ زبیر عبدالنبی  دیگر مزدور لیڈروں نے خطاب کیا۔ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام یونین کونسلوں کی گرانٹ بحال کی جائے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ 
تازہ ترین