• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے اب تک 630 ٹن آلائشیں اٹھائی گئی ہیں، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ محمد عمرفاروق ملک نے کہا ہے کہ کل سے اب تک 630 ٹن آلائشیں اٹھائی گئی ہیں، راولپنڈی کینٹ کو 23 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جسے 23 سپروائزر دیکھ رہے ہیں، 200 سے زائد گاڑیاں 23 زونز میں کام کررہی ہیں۔

سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ 22 ڈمپر ان آلائشوں کو چکری روڈ پر ڈمپ کرتے ہیں، اب تک 531 شکایات موصول ہوئیں، 493 دور کردی گئیں۔

 ادھر پشاور میں صفائی کے کام کی نگرانی کرنے والے کامران بنگش نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پرصوبہ بھر میں بلدیات کے اہلکار صفائی مہم میں مصروف رہے۔ 

کامران بنگش کے مطابق کسی قسم کی کوتاہی رپورٹ نہیں  ہوئی اہلکار اور عوام سب قابل تعریف ہیں، تمام مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کا بھی ایک نظام وضع کیا گیا، آلائشیں ایک جگہ پر اکٹھی کرنے کے لئے بھی ایک منظم پلان ترتیب دیا۔

 کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ماحول دوست بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔

تازہ ترین