• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت آج ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے، آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت آج ہی صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے۔

ایک بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ عید سے چند دن پہلے کاروبار بند کرکے پنجاب کے تاجروں کی عید کی خوشیوں کو سوگ میں تبدیل کیا گیا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ صرف پنجاب میں لاک ڈاؤن صوبائی حکومت کی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت باقی تینوں صوبوں میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں۔

تازہ ترین