معروف پاکستانی کامیڈین، گلوکار اور کنٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر کی نومولود بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
علی گل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کروائے گئے ایک فیملی فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس فوٹو شوٹ کے لیے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
کامیڈین، ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹا بھی تھیم کے حساب سے سفید رنگ کا لباس پہنے نظر آ رہے ہیں۔
علی گل پیر کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔