• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ: پاکستان، ملائیشیا کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

پہلے آن لائن اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے تھا۔ پانچ رکنی پاکستانی ٹیم نے ملائشیا کو 11 کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے مات دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیے: ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

14 سالہ سید عماد علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ میں سے چار میچز جیت کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

معیز اللّٰہ بیگ اور حسان ہادی خان نے تین، تین جبکہ صہیب ثناء اللّٰہ اور وسیم کھتری نے دو، دو میچ جیتے۔

قومی ٹیم 9 اگست کو سیمی فائنل میں فیورٹ ٹیم امریکا کے مدمقابل آئے گی۔ امریکا نے کوارٹرفائنل میں سنگاپور کو شکست دی۔

تازہ ترین