• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو اٹھالیا گیا، عطا تارڑ


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو اٹھالیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محمد عثمان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہوں نے اس گرفتاری کی فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔

ایک بیان عطا تارڑ نے کہا کہ محمد عثمان فیملی کے ہمراہ اپنے والدین سے عید مل کر آرہے تھے کہ انہیں اٹھالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) یا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے محمد عثمان کو اٹھانے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

ن لیگی رہنما نےالزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نیازی حکومت نے شریف گروپ کے سی ایف او کو خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عثمان کے بھائی نے پولیس کو درخواست دے دی ہے، انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو ایف آئی اے کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

تازہ ترین