• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 90 فیصد مریض صحت یاب

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں آنے لگی ہے، اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور کورونا وائرس میں مبتلا تقریباً 90 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 239 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 60,999 ہوگئی ہے جب کہ مزید 360 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی کُل تعداد 54,615 ہوگئی ہے۔

اماراتی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کردیا ہے، اور اب مساجد میں 30 فیصد کے بجائے 50 فیصد افراد نماز کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین