• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ سے متجاوز


دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ سے اوپر چلی گئی جبکہ 6 لاکھ 92 ہزار 794 افراد جان سے جاچکے ہیں۔

بھارت میں مزید 52 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے جبکہ مزید 758 مریض جان سے گئے، بھارت میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بعد گورنر تامل ناڈو بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

ادھر امریکا میں مزید 49 ہزار کیسز  سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

میکسیکو میں کورونا ٹیسٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوگئی اور صرف 10لاکھ ٹیسٹ کیے جا سکے، میکسیکو اب تک 4 لاکھ 34 ہزار مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 17ہزار مریضوں کے ساتھ کولمبیا دسویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تازہ ترین