• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نجی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا مشن مکمل


امریکی نجی خلائی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا مشن مکمل ہوگیا ، دو امریکی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔

ڈریگون کیپسول خلیج میکسیکو میں اُترا، اسپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک بھی ان لمحات کو دیکھنے کے لیے کنٹرول روم میں موجود رہے۔

مشن کنٹرول روم سے خلابازوں کو ’گھر واپسی مبارک ہو‘ کا پیغام پہنچایا گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی خلا نوردوں کی زمین پر کامیاب واپسی قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز ’ڈریگون کیپسول‘ کا مشن مئی میں شروع ہوا تھا۔

تازہ ترین